زندہ دل عرفان خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری

Irrfan-Khan

بھارتی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اور معروف اداکار عرفان خان کے مداحوں کے لیے ایک اچھی خبر آگئی ہے وراسٹائل عرفان خان کینسر کیخلاف آدھی جنگ جیت گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے مایا ناز اور وراسٹائل اداکار عرفان خان نے اپنی پانچویں کیمو تھیراپی کروا کر کینسر کے خلاف آدھی جنگ جیت لی ہے۔

ذرائع کے مطابق چند روز پہلے لندن میں نیورو انڈروکرائن ٹیومرمیں مبتلا عرفان خان کی پانچویں کیمو تھیراپی ہوئی ہے جس کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے کہا جارہا ہے  انہوں نے کینسر کے خلاف اپنی آدھی جنگ جیت لی ہےتاہم کہ ہم چھٹے کیمو کے بعد عرفان کے پیٹ کا اسکین کریں گے جس میں یہ پتہ لگایا جائے گا کہ ان کا کینسر کس حد تک کم ہوا ہے۔

ڈاکٹرز کا مزید کہنا ہےکہ پانچویں کیمو تھیراپی کے بعد انہیں کمزوری محسوس ہو رہی ہے اس لیے 2 سے3 دن بعد ان کا چھٹا کیمو کیا جائے گا ۔

خیال رہے کہ  رواں  ماہ فلمی کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرنے والے اور اپنی اداکاری سے ان میں جان ڈال دینے والے  اداکار عرفان خان آج اپنی زندگی سے مایوس ہو گئے تھے ۔

مزید پڑھیے :کینسر سے لڑتے عرفان خان مایوسی کا شکار

اس قبل کینسر کے مرض میں مبتلا بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان نے اپنے مداحوں کو خط لکھا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے منزل قریب ہے اور سفر تمام ہوا ۔

مزید پڑھیے : بالی ووڈ اداکار کا عرفان خان کا مداحوں کے نام جذباتی خط

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے مارچ میں اپنے مداحوں کو اپنی بیماری   نیورو اینڈوکرائن ٹیومر   کی اطلاع دی تھی۔ ان دنوں علاج کے لئے برطانیہ میں ہیں۔

مزید پڑھیے : بالی وڈ اداکار عرفان خان میں نیورواینڈوکرائن ٹیومر کی تشخیص