’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے دل و جان سے‘‘

ispr

راولپنڈی : پاک فوج کی جانب سے یوم دفاع کے موقع پر خصوصی نغمہ جاری کردیا گیا۔ نغمے میں پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

قوم آج یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبےسےمنارہی ہے۔آج کے دن شہداء کی قربانیوں کو یاد کیا جارہا ہے۔ پورا ملک یوم دفاع کے موقع پر وطن سےوفااورجان نچھاور کرنےوالےبہادرسپوتوں کوسلام پیش کررہا ہے۔

اس دن کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم دفاع کا خصوصی نغمہ ’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے دل و جان سے‘‘ جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں آرمی چیف شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کرتے نظر آئے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیغام دیا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

پاک فوج کے سربراہ نے شہدائے پاکستان اور ان کے لواحقین کو بھی سلام پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے اس خصوصی پرومو میں ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذارانہ پیش کرنے والوں شہیدوں اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

 

اس نغمہ میں مقبوضہ کشمیر کے شہداء ، زخمیوں اور جدوجہد کوسلام پیش کیا گیا ہے جبکہ پیلٹ گن کے متاثرین کو بھی دکھایا گیا ہے۔ اس خصوصی نغمے میں کشمیر کے بیٹے برہان وانی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

یہ نغمہ پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔