پاک فوج کا شہید برہان وانی سمیت شہدائے کشمیر کو خراجِ تحسین پیش

ispr

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کی جانب سے  6 ستمبر یوم دفاع و شہداء 2018 کی مناسبت سے نئی ویڈیو جاری کردی جس میں شہید برہان وانی سمیت کشمیر کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 6 ستمبر یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے نئی ویڈیو ریلیز کردی۔

ویڈیو میں مقبوضہ کشمیر کے شہداء ، زخمیوں اور جدوجہد کو دکھا گیا ہے جبکہ پیلٹ گن کے متاثرین کو بھی دکھایا گیا ہے۔

یوم دفاع وشہدا پر جاری کی گئی نئی ویڈیو میں شہید برہان وانی کوخراج عقیدت پیش کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ شہدائے جدوجہد آزادی کشمیر کو سلام۔ انہوں نے اپنے پیغام ہمیں پیار ہے پاکستان سے کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔