اسرائیل نے احد تمیمی کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی

غزہ : اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی نوجوان فلسطینی لڑکی احد تمیمی پر صیہونی ریاست نے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکومت نے تحریک آزادی فلسطین کی متحرک کارکن احد تمیمی اور ان کے اہلخانہ کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی۔

یہ پابندی احد تمیمی کی رہائی کے ایک ماہ بعد لگائی گئی۔ والد نے میڈیا کو بتایا کہ احد تمیمی کو یورپ میں انسانی حقوق سے متعلق اجلاس میں شرکت کے لیے جانا تھا۔ لیکن اسرائیلی حکام نے آگاہ کیا ہے کہ تاحکم ثانی احد تمیمی اور پورے اہل خانہ پر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائدہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں احدتمیمی کو اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے پر 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم تمیمی کو رواں برس 29 جولائی کو رہا کردیا گیا۔