امریکی حکمت عملی خطے میں امن کے لئے خطرہ ہیں،صدر مملکت

کراچی:صدرمملکت ممنون حسین نےبامن کےموضوع پرسیمینارسےخطاب کرتے ہوئے مختلف مسائل کےباعث خطے کاامن داؤ پرلگ گیا ہے۔جن میں جموں کشمیر،سرکریک جیسےمسائل خطےمیں امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

 ممنون حسین نے کہا کہ سردجنگ اور افغانستان کی صورتحال ودہشت گردی نےمسائل کوگھمبیرکردیا۔ نائن الیون کےبعدافغانستان کی صورتحال نےخطےکومزیدغیرمستحکم کرنے میں ایک بڑا کردار اداکیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دنیاکی21فیصدآبادی کاخطہ جنوبی ایشیاءمختلف تنازعات میں گھراہے۔امریکی حکمت عملی نے خطے کومزید خطرناک بنادیا ہے۔بھارتی اقدامات سے کشمیریوں میں مزیداشتعال پیداہواہے۔ بھارت کشمیری عوام کی تحریک کودہشت گردی کی تحریک قراردےرہاہے۔

انکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کےعوام اپنے حق خودارادیت کی جنگ لڑرہے ہیں۔مقبوضہ جموں کشمیرکےعوام اپنےحق خودارادیت کےلیےجدوجہدکررہےہیں۔ بانی پاکستان کےتصورات کوعملی جامہ پہناکرنتائج حاصل کیےجاسکتے ہیں۔