غیرت کے نام پر ایک اور حوا کی بیٹی قتل

Sana Cheema

کراچی : گجرات میں غیرت کے نام پر ایک اور حوا کی بیٹی کو قتل کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستانی نژاد اطالوی شہری لڑکی کی موت کا معمہ حل کرلیا گیا ہےلڑکی  غیرت کے نام پر باپ  ،بھائی  اور چچا نے  قتل کیا  کیونکہ مقتولہ کا والد غلام مصطفیٰ اس کی شادی رشتے داروں میں کرنا چاہتا تھا مگر ثناء چاہتی تھی کہ اس کی شادی اٹلی میں ہو۔

پولیس کے مطابق گاؤں منگووال غربی میں پاکستانی نژاد اٹلی کی شہری لڑکی 26 سالہ ثناء چیمہ کو باقپ اور بھائی نے موت کے گھات اتار دیا اور اس کی موت کو حادثاتی قرار دے کر سپرد خاک کردیا مقتولہ کی رہائی کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے ۔

سوشل میڈیا اور اطالوی میڈیا پر یہ خبریں آنے کے بعد کہ ثناء چیمہ کو قتل کیا گیا ہے، ڈی پی او گجرات کے حکم پر تحقیقات شروع کردی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غلام مصطفیٰ نے غیرت کے نام پر اپنے بیٹے عدنان مصطفیٰ اور بھائی مظہر اقبال کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کو تشدد کرکے قتل کردیا پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزمان اب تک پولیس کی پکڑ سے باہر ہیں۔