سہاگنوں کو بیواؤں کی طرح پیش کیاگیا : سشماسوراج

Sushma-Swaraj

نئی دہلی : سشماسوراج نے لوک سبھامیں پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی پاکستان کے جذبہ خیر سگالی پر بھارت میں ہرزہ سرائی کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نےاالزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے ملاقات کی شرائط کی خلاف ورزی کی کہ پاکستان نے کلبھوشن یادیو اور اہلخانہ کی ملاقات کو پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کیا۔

لوک سبھامیں سشماسوراج نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن کےاہلخانہ کوپاکستان میں ہراساں کیا گیا سہاگنوں کو بیواؤں کی طرح پیش کیاگیا کلبھوشن کی اہلیہ اوروالدہ کےکپڑے تک بدلوائےگئے ۔

سشماسوراج نے مزید کہا کہ منگل سترنہ ہونےپرکلبھوشن نےوالدہ سےوالد کاپوچھاوالدہ مراٹھی میں بات کرنا چاہتی تھیں،اجازت نہیں دی گئی کلبھوشن کےاہلخانہ کو پچھلے دروازے سےلیجایاگیا۔

بھارتی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکوکچھ دیربعد اندرلیجایاگیاجوتوں میں کیمراتھا تو پاکستان حکام میڈیاکودکھاتے پاکستان کلبھوشن سےملاقات کوہمدردی کےطورپردکھارہا ہے ۔