بلوچستان کےوسیع ترمفادمیں پی ٹی آئی کا ساتھ دیا ، جام کمال

jam-kamal

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان کےوسیع ترمفادمیں پی ٹی آئی کا ساتھ دیا ۔

وزیرمملکت داخلہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہاکہ شہریار آفریدی تفتان بارڈرپرگئے اورحالات کا جائزہ لیا، بلوچستان کےمسائل کوترجیح دینےپرحکومت کےشکرگزارہیں۔

جام کمال  نے کہاکہ وفاقی حکومت کےساتھ ملکربلوچستان کی پسماندگی دورکریں گے، وہ دن دورنہیں جب بلوچستان کےمعاملات حقیقی طورپرحل ہوں گے وقت کےساتھ بلوچ عوام مثبت تبدیلی محسوس کریں گے ۔

انھوں نے مزیدکہاکہ بلوچستان کی سیاسی قیادت مسائل کو سنجیدگی سےلےرہی ہے ۔

شہریارآفریدی  نے کہاسٹیک ہولڈرز کےساتھ ملکرمسائل کےحل پرتوجہ دےرہےہیں، زائرین کےمسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے زائرین کےمسائل حل کرنےکیلئےایران حکام سےرابطے میں ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی اورخوشحالی سےپوراپاکستان ترقی کرےگا،شہریوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے پاکستان کی ترقی ہمارا ایجنڈا ہے ۔