آنجہانی سینیٹر جان مکین کی آخری رسومات ادا

واشنگٹن : امریکی سینیٹر جان مکین کی آخری رسومات ادا کردی گئی۔ تاہم امریکی صدرٹرمپ شریک نہ ہوئے۔

جان مکین کی آخر رسومات واشنگٹن کے چارچ کیتھڈرل میں ہوئی۔ جہاں قومی پرچم سے ڈھکے جان مکین کے جسد خاکی کو امریکی نیوی کے طیاروں کی جانب سے سلامی دی گئی۔

 

اس موقع پر سابق امریکی صدر بارک اوبامہ اور جارج ڈبلیو بش سمیت اہل خانہ ، کانگریس کے سابق ساتھیوں اور عملے کے ارکان شامل تھے۔

جان مکین کی تدفین میری لینڈ کے شہر اناپولس میں واقع ‘یو ایس نیول اکیڈمی کی گئی۔

واضح رہے کہ 26 اگست کو ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکہ کے سینئرسیاست دان سینیٹرجان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔