ڈومینی اسلام آباد یونائیٹڈ جوائن کرنے کے لیے دبئی پہنچ گئے

دبئی: جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم سے تعلق رکھنے والے معروف کھلاڑی جے پی ڈومینی اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بننے کے لیے دبئی پہنچ گئے۔

اپنے مقام سے روانگی سے قبل جے پی ڈومینی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے مداحو کو آگاہ کیا کہ وہ دبئی میں جاری پی ایس ایل تھری میں شرکت کے لیے روانہ ہورہے ہیں۔

جے پی ڈومینی پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں ۔ امید کی جارہی ہے کہ مصباح الیون میں ان کی شمولیت ٹیم کو مضبوط پوزیشن  تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

جنوبی افریقن ٹیم کے پلئیر جے پی ڈومینی اپنی جارحانہ بلے بازی کے حوالے سے دنیائے کرکٹ میں شہرت رکھتے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے نہایت موزو پلئیر سمجھے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک پی ایس ایل تھری میں 2 میچز کھیلے ہیں ۔ مصباح الیون نے اپنے دو میچز میں سے صرف ایک میں فتح سمیٹی جب کہ دوسرے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔