بھارتی اداکارہ جوہی چاؤلہ کراچی کے مختصر دورے کے بعد دبئی روانہ

Juhi-Chawla

بھارتی اداکارہ جوہی چاؤلہ کراچی کے مختصر دورے کے بعد دبئی روانہ ہو گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلموں  کی  مشہور و معروف  اداکارہ جوہی چاؤلہ کراچی کے مختصر دورے کے بعد دبئی روانہ ہوگئیں ۔

روانگی  سے  قبل جوہی چاؤلہ نے میڈیا س  گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ  کراچی اپنے  نجی  دورے پر  رشتے داروں سےملنے آئی تھیں لہذا وہ کسی کو  وقت نہین  دے سکیں ۔

جوہی چاولہ نے اپنے  اس مختصر سے  دورے میں ایک سینما میں پاکستانی فلم  بھی دیکھی اور  پاکستانی  پروکشن کی  تعرید بھی کی  ۔

صحافی کے  کی جانب  سے پو چھے گئے  سوال پر انھوں  نے جواب دیا کہ وہ ہمیشہ  بہت  کم عرصے کے لیے پاکستان آتی ہیں  ان کی یہاں پر فیملی ہے ۔

 جوہی نے  مزید کہاکہ انھیں پاکستان میں  بہت ہی زیادہ مزہ  آیا اورجاتے جاتے پاکستانی کھانوں کی بھی خوب تعریف کی ۔

خیا ل رہے کہ  گزشتہ  روز سماجی  روابط کی  سائٹ ٹوئٹر پر جوہی چاؤلہ کی جانب سے  ایک تصویر جاری کی گئی تھی جس میں  وہ اپنی  قریبی دوستوں کے ہمراہ  گھومتی  پھرتی  اور انجوائے کرتی دیکھائی  دے  رہی ہیں  جن میں  ائیر ویوز میڈیا گروپ کی  سی ای او  سیما  طاہر بھی ان کے  ساتھ موجود ہیں ۔

جوہی کی  اچانک پاکستان آمد کی  خبر  سے  ان کے مداح بے حد خوش اور حیران تھے ۔

خیال رہے کہ  اس  سے  قبل بھی 2013 اور 2016 میں  جوہی چاؤلہ پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں لیکن انھوں نے نجی تقاریب کے علاوہ کسی تقریب میں شرکت نہیں کی ۔