ٹیم سلیکشن میں سیلکٹرز کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے، کامران اکمل

کراچی: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ٹیم سلیکشن میں سیلکٹرز کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے۔

پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوچ اور کپتان کے خلاف پھٹ پڑے، انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو بیٹ ماروں یا کرکٹ کا سامان جلا دو اور اتنی ہمت نہیں ہے کہ حق کے لیے لڑائی کرسکوں۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ حق کے لیے آواز بلند کرو تو نوٹس جاری ہوجاتا ہے جبکہ میری کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، میری فٹنس اور کارکردگی بھی سب کے سامنے ہے، کیا منفرد کارنامہ انجام دوں کہ شاید پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مجھ سے رابطہ کرے اور دیگر ممالک کی ٹیموں میں دو وکٹ کیپر شامل ہوتے ہیں۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ موجودہ حالت میں کوچ اور کپتان کی چل رہی ہے جبکہ چیف سلیکٹر کا ٹیم کے انتخاب میں زیادہ عمل دخل نظر نہیں آرہا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کوچ اور کپتان مل کر ٹیم کا انتخاب کریں۔

صحافی نے سوال کیا کہ مسلسل پرفارمنس کے باوجود آپ کیا سمھجتے ہیں کہ سلیکشن کمیٹی آپکو کیوں نظر اندار رہی ہے؟ تو اس بات پر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سیزن ہو یا پاکستان کپ ہو تمام مچوں میں میری پرفارمنس سب کے سامنے ہے اور لیکن موجودہ حالات میں کوچ اور کپتان کی چل رہی ہے۔