مویشی منڈی : لالاں دی جوڑی لوگوں کی توجہ کا مرکز

سنت ابراہمی کی پیروی میں ہر سال تمام مسلمان اپنی اسطاعت کے مطابق جانور خرید تے اور قربان کرتے ہیں ۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی کراچی میں ایشیاء کی سب سے بڑی منڈی سج گئی ہے جس میں طر ح طرح کے جانور موجود ہیں لیکن لالاں دی جوڑی سب کی توجہ کا مرکز بنی ہو ئی ہے ۔

ملتان سے لالاں دی جوڑی نامی اس جوڑی نے منڈی میں آتے ہی دھوم مچادی ہے، ایک جیسی شکل،ایک جیسا رنگ اور جیسی ہی بناوٹ رکھنے والی اس جوڑی کا وزن پچاس من ہے ۔

نمائندہ نیوز ون نے جب ان کے بیوپاریوں سے بات کی توان جانوروں کےمالکان کا کہنا ہے کہ ان نایاب جانوروں خوراک میں دودھ گھی اور چنے کی ہٹی شامل ہے،اور ان پر تین سال محنت کی گئی ہے۔

لالاں دی جوڑی کے مالک نے اس خوبصورت اور صحت مند جوڑی کی قیمت 50 لاکھ لگائی ہے اور ان کا م کہنا ہے کہ یہ جوڑی منڈی کی زینت بنی ہوئی ہے لوگ آتے ہیں اور ان کی قیمت لگاتے ہیں،مگر یہ جوڑی جائے گی تو بس کسی ایک کے پاس ۔