جناح اسپتال میں کانگووائرس کاایک اورمریض چل بسا

Congo-virus

کراچی : جناح اسپتال میں کانگووائرس کاایک اورمریض چل بسا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں علاج کے لیے لایا جانا والا مریض کانگووائرس کے باعث وفات پا ۔

ڈائریکٹرجناح اسپتال ڈاکٹرسیمی جمالی کے مطابق حیدرجعفری کو3روز قبل جناح اسپتال لایاگیاتھا معائنےکےبعد کانگووائرس کی تشخیص کردی گئی تھی۔

نمائندہ نیوز ون کے مطابق25سالہ مریض حیدرجعفری محمودآباد کارہائشی تھا۔یاد رہے کہ رواں سال جناح اسپتال میں کانگوسےمتاثرہ13افرادلائےگئے۔

کانگووائرس کیا ہے؟

کانگووائرس اس وقت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے، کانگو نامی کیڑا مویشیوں کی جلد پر پایا جاتا ہے اور یہ اپنے شکار کا خون چوستا رہتا ہے۔

وجوہات

اگر کسی انسان کو یہ کیڑا کاٹ لے یا اس سے متاثرہ جانور ذبح کرتے ہوئے انسان کو زخم لگ جائے تو اس بیماری کا شکار ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

علامات

ماہرین کے مطابق ہڈیوں اور پیٹ میں درد، تیز بخار اور جسم کے کسی بھی حصے سے خون آنا کانگو کی علامات ہیں اور یہ مرض ایک انسان سے دوسرے میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

احتیاطی تدابیر

کانگو سے بچاؤ اور اس پر قابو پانا تھوڑا مشکل ہے کیوں کہ جانوروں میں اس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں البتہ ان میں چیچڑیوں کو ختم کرنے کے لیے کیمیائی ادویات کا اسپرے کیا جاسکتا ہے۔کانگو سے متاثرہ مریض سے ہاتھ نہ ملائیں،مریض کی دیکھ بھال کرتے وقت دستانے پہنیں،مریض کی عیادت کے بعد ہاتھ اچھی طرح دھوئیں،لمبی آستینوں والی اور ہلکے کپڑے کی قمیض پہنیں۔

نتیجہ

کانگو وائرس سے متاثرہ انسان کے پھیپھڑے، جگر اور گردے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو جاتی ہے۔