کرن جوہر نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

Karan-Johar

بھارتی فلم  انڈسٹری کے  نامور ہدایتکار و اداکار کرن جوہر نے اپنے  خیالات کا  اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  موقع ملا تو کرینہ  کپور سے  شادی کر نا  چاہوں گا ۔

تفصیلات کے مطابق نامور بالی ووڈ ہدایت کار ،پروڈیوسر،اداکار اور ٹی وی شو کے میزبان   کرن جوہر سے  شو کے  دوران  انٹرویو میں جہاں  کئی  سوالات  کیے  گئے  وہیں  ان  سے  شادی کے  حوالے  سے   بھی  سوال کیا  گیا کہ اگر آپ کو موقع ملے تو آپ ہالی وڈ کی کس اداکارہ سے شادی کرنا چاہیں گے جس پر کرن  جوہر نےجواب میں  فلم اسٹار اور سیف علی خان کی بیوی کرینہ کپور سے شادی کی خواہش ظاہر کر دی  ۔

KK

اب کرن جوہر نے تو اپنی اس خواہش کا  اظہار کر دیا ہے دیکھنا ہے کہ  چھوٹے نواب  سیف علی خان  کا  ان کے  اس بیان پر  کیا  ردِعمل  آتا ہے ۔

خیال رہے کہ بالی وڈکی خوبصرت اور جازل اداکارہ کرینہ کپور  اور چلبلے ہدایتکار کرن جوہر کی آپس میں گہری دوستی ہے اور کرینہ کپور ان کی آنے والی فلم تخت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔

خیال رہے کہ فلم تخت 2020 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی  فلم کی دیگر کاسٹ میں رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، جھانوی کپور، عالیہ بھٹ، اورا نیل کپور شامل ہیں ۔