کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور کشمیری عوام ابھی یا کبھی نہیں کے لیے میدان میں نکل آئی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیری شہدا کا خون پیش کرکے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور حکومت اندرونی مسائل کی وجہ سے تحریک پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور حکومت کو آگے بڑھ کر کشمیریوں کی مکمل سرپرستی کرنی چاہیے۔ پاکستانی سفارتخانوں میں علیحدہ کشمیر ڈیسک قائم کیےجائیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے کشمیر میں قتل عام پر نہیں کر رہے ہیں اور حریت رہنما اشرف صحرائی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔سید علی گیلانی کی آزادی کشمیر کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں۔