بھارتی ریاست کیرلا میں بارش ، سیلاب کی تباہ کاریاں،ہلاکتوں کی تعداد 324 ہوگئی

بھارتی ریاست کیرلا میں بارشوں اور سیلابی ریلوں  نے تباہ کاریاں مچادی۔ ہلاکتوں کی تعداد 324 جبکہ درجنوں لوگ بے گھر ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ریاست کیرلا میں سیلانی ریلوں اور لینڈ سلائینڈنگ سے 12 اضلاع صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔جبکہ 40 ہزار زرعی اراضی بھی زیرآب ہوگئی۔

مکانات گرنے اور سیلاب کے باعث ایک دن میں 106 افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 324 تک پہنچ گئی۔

متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنےکے لیے ریسکیو کاروائیاں جاری ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کیرالہ میں بارش کاسلسلہ رواں ہفتے جاری رہے گا۔