حکومت کی چادرگھٹنےسےبھی اوپرہے،خورشیدشاہ

khurshid-shah

سکھر : رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی چادرگھٹنےسےبھی اوپرہے، کہتےہیں پاؤں اتنےپھیلائےجائیں جتنی چادرہو۔ ملکی معاملات کےلیےبہت سی چیزوں پرخاموشی اختیارکی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ماضی کی طرح پھر سےٹیکس لگائے جا رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے،انتخابی نتائج کو پہلے بھی ماننے سے انکار کیا، اب بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مبینہ انتخابی دھاندلی کے باوجود حکومت کو تسلیم کیا، سب کو کہتا ہوں کہ پارلیمنٹ میں آئیں، وزیراعظم نے بھی پارلیمانی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا، سیاست میں پارلیمنٹ کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے زمانے میں تیل کی قیمت 110روپے لیٹر مگر امپورٹ 36 ارب ڈالر تھی،اس وقت 38 ارب ڈالر کا خسارہ ہے۔

رہنما پی پی پی نے مزید کہا کہ ڈیم کے معاملے پر سیاست ہورہی ہے، میں پہلے دن سے ڈیم کا حامی ہوں کہ بننے چاہئیں، ڈیم بننے سے پاکستان اوپر جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر چیز سامنے لے کر آجاتے ہیں،یوٹرن کا سسٹم اب ختم ہونا چاہیے،حکومت کی چادر گھٹنے سے بھی اوپر ہے۔حکومت نےوعدےپورےنہیں کیےتواحتجاج کریں گے۔