پاک فوج نے مغوی انجینئرکو بازیاب کرالیا

راولپنڈی: پاک فوج نے پاک افغان شاہراہ سے 105 روز قبل اغوا ہونے والے انجینئر ملک فیض کوبازیاب کرالیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی انجنیئرملک فیض کو105 دن بعد فوج نے پاک افغان شاہراہ سے بازیاب کرالیا۔ اغواکاروں نے ملک فیض کے خاندان سے رہائی کے لیے 10 لاکھ ڈالرتاوان کامطالبہ کیاتھا۔ تاہم بازیاب کرانے کے بعد انجنیئر کو بحفاظت گھر پہنچا دیا گیا ہے۔

واضح رہے ملک فیض کوطورخم جلال آبادروڈ منصوبے کی تعمیرکے دوران اغواکیا گیا تھا جب کہ انکا تعلق ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سے ہے۔