کم جونگ اُن امریکی صدر کی دعوت پر واشنگٹن کا دورہ کریں گے

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دورہ واشنگٹن کی دعوت قبول کرلی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہان کے درمیان ہونے والی تاریخی ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے شمالی کورین ہم منصب کو واشنگٹن کے دورے کی دعوت دی تھی جسے کم جونگ اُن نے قبول کرلیا ہے۔

تاہم ابھی اس ملاقات کے حوالے سے وقت کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ شمالی کوریا اور امریکی حکام واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات کے لیے جلد مشترکہ اجلاس کا انعقاد کریں گے۔