کولکتہ : 50سال پرانا پل گرنے سے ایک شخص ہلاک

کولکتہ : بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں 50 سال پرانا پل کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پل گرنے کی وجہ سے چار کاریں اور ایک منی بس سمیت متعدد گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔ حادثے سے قبل پل پر متعدد گاڑیاں سوار تھیں۔

بھارتی ریسکیو حکام نے حادثے میں ایک شخص ہلاک اور19 زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعلیٰ ممتاز بینرجی نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کو کسی صورت چھوڑا نہیں جائے گا۔