خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کا اسپتال میں مریضوں سے فیسوں کی وصولی کا سخت نوٹس

پشاور: نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا دوست محمد خان نے لیڈی ریڈنگ اسپتال مریضوں سے فیسوں اور دیگر اخراجات کی وصولی کا نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

نگراں وزیراعلیٰ دوست محمد خان نے اتوار کے روز کالیڈی ریڈنگ اسپتال کادورہ کیا۔  اس موقع پرنگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے کوہاٹ حادثےکےزخمیوں کی عیادت کی۔

اسپتال کےدورے کے دوران مریضوں نے ٖاپستال انتظامیہ کی جانب سے زائد فیسوں اور اضافی اخراجات کی وصولی کی شکایت کی۔

نگراں وزیرِاعلیٰ دوست محمد نے مریضوں سے فیس اوردیگراخراجات کی وصولی کاسخت نوٹس لیتے ہوئے فیس وصولی  سے متعلق 24گھنٹےمیں رپورٹ طلب کرلی۔