لیڈی ڈیانا، حسین مسکراہٹ اور عوامی انداز آج بھی لوگ بھول نہ پائے

حسین چہرہ ، دلکش مسکراہٹ اور سحر انگیز شخصیت کوئین آف ہارٹس لیڈی دیانا نے سب ہی کو گرویدہ بنایا، دلوں پر قبضہ جمایا۔ شہزادی ڈیانا کو آج ہم سے بچھڑے اکیس برس ہوگئے۔

مسکراتی چہرے والی ڈیانا یکم جولائی 1961 کو برطانیہ کے گاؤں سینڈرنگھم میں پیدا ہوئیں، 29 جولائی 1981 کو شہزادہ چارلس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں،انکی شادی کو فیری ٹیل میرج قرار دیا گیا۔

Related image

 

 

لیڈی ڈیانا ایک ہمدرد خاتون تھی سادہ شخصیت اور انسانی ہمدردی کی وجہ سے لوگوں میں مقبول رہیں۔ خوبصورتی میں بے مثال اور اچھی ماں ہونے کیساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش تھیں۔

Related image

تھیں وہ پرنسس آف ویلز مگر انکی زندگی شہزادیوں جیسی نہ تھیں، شہزادے کی بےوفائی زندگی میں زہر گھولا تو ڈیانا نے مسکرانا چھوڑ دیا۔ جس کے بعد لیڈی ڈیانا نے اپنے آپ کو فلاحی کاموں کے لیے وقف کردیا۔

لیڈی ڈیانا 1995 اور 1997 میں عمران خان کی دعوت پر پاکستان بھی آئیں اورشوکت خانم اسپتال کادورہ کیا۔

Image result for ladi diana visits pakistan

 

لیڈی ڈیانا 31 اگست 1997 کو پیرس میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں۔