لاہور نیشنل کراٹے چیمپئن شپ کا آغاز

لاہور: نیشنل کراٹے چیمپئن شپ لاہور میں شروع ہو گئی ۔ ایونٹ میں شریک 10ٹیمیں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھا ئیں گی واپڈا ٹیم دفاعی  چیمپئن کی حیثیت سے حصہ لے رہی ہے۔

نمائندہ نیوز ون کے مطابق پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سر براہ لیفٹینٹ جنرل عارف نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔

چیمپئن شپ میں واپڈا ،آرمی ، پولیس، ریلوئے اورچاروں صوبوں سمیت فاٹا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔

10 کیٹیگری میں 144 مرد اور120خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔

اس موقع پر سید عارف حسن نے کہا کہ دنیا بھر کے ٹریننگ کیمپ کا آغاز ہو چکا ہے۔ لیکن پاکستان میں ابھی تک کچھ فائنل نہیں ہو اہے۔

کراٹے کھلاڑی سعدی عباس کی ٹریننگ کے لیے انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی سے فنڈز کی درخواست کی ہے۔

پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے سعدی عباس نے حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کی طرف سے تعاون کیا جائے تواولمپک میں بھی میڈل جیت سکتے ہیں ۔