ایمنسٹی اسکیم کا آج آخری دن

FBR

اسلام آباد: ایمنسٹی اسکیم کی آج آخری تاریخ ہے جس میں مزید توسیع کا کوئی امکان نہیں۔

نیوزون کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایمنسٹی اسکیم کے تحت ایف بی آر نے 65 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا، اسکیم کے تحت 60 ارب روپے سے زائد کے چالان جمع ہوئے،اس اسکیم سے 51 ہزار افراد نے استفادہ حاصل کیا۔

ایمنسٹی اسکیم کے ساتھ ساتھ ہی آج ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی بھی آخری تاریخ ہے۔ اسکیم اورٹیکس گوشوارےایف بی آراورمتعلقہ برانچزمیں جمع کروائےجاسکتےہیں، ایف بی آرکےتمام دفاترآج رات12بجےتک کھلے رہیں گے۔