شاہد خاقان عباسی کو این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

Shahid-Khaqan-Abbasi

لاہور : ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ان کے آبائی حلقے این اے 57 مری سے الیکشن لڑنے کی اجازت دےدی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اپیل پر سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی زیرصدارت 2 رکنی بینچ نے کی۔

سماعت میں دو رکنی بینچ نے ابتدائی حکم میں شاہدخاقان عبایس کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ایپلٹ ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انہیں عام انتخابات لڑنے کی اجازت دےدی۔

گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی نے آبائی حلقے این اے 57 مری سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کیخلاف خواجہ طارق رحیم کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کی تھی۔

سابق وزیراعظم نے مؤقف اپنایا تھا کہ ایپلٹ ٹریبونل نے اختیارات سے تجاوز کیا، ٹریبونل کو تاحیات نااہلی کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے اپیل میں ایپلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

خیال رہے کہ جج جسٹس عبادالرحمان لودھی نے پی ٹی آئی کے کارکن مسعود احمد عباسی کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف دائر اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت آبائی حلقہ این اے 57 مری سے  تاحیات نااہل قرار دے دیا تھا۔

مزید پڑھیے: این اے 57 سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نااہل قرار