لاہورہائیکورٹ نےکم عمربچوں کی ڈرائیونگ پرپابندی لگادی

LHC

لاہورہائیکورٹ نےکم عمربچوں کی ڈرائیونگ پرپابندی لگادی ۔

تفصیلات کے مطابق کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ سےمتعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے کی ۔

جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی کاراوئی کے دوران ریمارکس دیئے کہ کم عمر بچے چنگ چی رکشہ، موٹر سائیکل اور گاڑی نہیں چلاسکتے ، اس سلسلے میں کم عمر ڈرائیونگ کرنے والے بچوں کے والدین کو پہلے مرحلے میں طلب کرکے بیان حلفی لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس قانون پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا، اگر پھر بھی کم عمر بچے ڈرائیونگ کرتے پکڑے جائیں تو ان کے والدین کے خلاف کارروائی کی جائےگی ، کیونکہ نابالغ کی ذمہ داری اس کے والدین پر ہوتی ہے۔

جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا کہ بیانی حلفی کی خلاف ورزی کرنے والے والدین کو حوالات میں بند کر دیا جائے گا۔