تُرک لیرا کی قدر میں مزید 3فیصد کمی

Lira

ترکی میں مقامی مارکیٹ میں پیر کے روز تُرک لیراکی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابل مزید 3 فیصدکی کمی آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر ایک ہفتے کی تعطیلات کے بعد اب سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر انقرہ اور واشنگٹن کے بیچ جاری اختلاف پر مرکوز ہے۔

عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں اضافے کے ساتھ ہی ایک ڈالر 6.19 لیرہ کے مساوی ہو گیا۔ جمعے کے روز مارکیٹ بند ہونے پر ڈالر کی قیمت 6 لیرا تھی۔

رواں برس کے آغاز سے اب تک امریکی ڈالر کے مقابل ترک لیرا کی قدر میں 39% کے قریب کمی آ چکی ہے۔ امریکا اور ترکی کے درمیان تعلقات میں کشیدگی نے ترکی کی کرنسی کی گراوٹ میں اپنا کردار ادا کیا۔