پیٹرولیم قیمتوں کا تعین عالمی ٹیکسز کو مد نظر رکھ کر کریں گے، وزیر پیٹرولیم

Ghulam-Sarwar-Khan

اسلام آباد : وزیرپیٹرولیم غلام سرورخان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں کا تعین عالمی ٹیکسز کو مد نظر رکھ کر کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرپیٹرولیم غلام سرورخان نے کہاکہ وزیراعظم کےاحکامات پروزارت میں اخراجات کوکم کیاجائےگا،دفتری امورکےلیے اپنی ذاتی گاڑی استعمال کروں گا۔

وزیرپیٹرولیم  کا کہنا تھاکہ عوام کوریلیف دینےکےلیےہرممکن اقدامات کیےجائیں گے،کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائےگی،عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتارچڑھاؤکےمطابق قیمتیں مقررکرینگے،ملک میں تیل کےذخائر کی دریافت پرکام کیا جائےگا ۔

انھوں نے مزید کہاکہ سانگھڑمیں91بیرل یومیہ کی بنیادپرتیل کےذخائربرآمدہوئےہیں،ایل این جی معاہدوں کووزارت کی ویب سائٹ پرلگائیں گے،ایل این جی کےتمام معاہدوں کاازسرنوجائزہ لیں گے،وزارت کےزیرانتظام اداروں میں خالی اسامیوں پرمیرٹ پرتعیناتیاں کریں گے ۔