21 جون، رواں سال کا طویل ترین دن

پاکستان سمیت کرہ ارض کے نصف شمالی حصے میں واقع ممالک میں آج رواں سال کا طویل ترین دن  اور مختصر ترین رات ہوگی۔

پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آج 21 جون بروزجمعرات  سال کا طویل ترین دن  ہے جسکا دورانیہ چودہ گھنٹے سولہ منٹ پر محیط ہوگا  اور کل بروز جمعہ 22 جون سے دن کا دورانیہ کم جبکہ راتیں طویل ہونا شروع ہو جائیں گی۔

سال کے طویل ترین دن کے حوالے سے ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ  اکیس جون کو زمین کا جھکاؤ سورج کی جانب زیادہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے دن زیادہ دیر تک روشن رہتا ہے اور اس دوران موسم گرما کی شدت بھی بدستور برقرار رہتی ہے، جبکہ رات مختصر ترین ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  انتہائی شمالی علاقوں میں موسم گرما میں سورج غروب ہی نہیں ہوتا جبکہ  بائیس ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوجاتا ہے جسکے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔