لارڈز ٹیسٹ : پاکستان پہلی اننگز میں 363 رنز پر آؤٹ

لندن: انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں انگلینڈ کیخلاف 179 رنز کی برتری حاصل کرکے 363  رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔

پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ کے  تیسرے دن کا آغاز 350 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن آخری دونوں کھلاڑی 13 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 184 رنز کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز میں چار کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں ۔

پاکستان کی جانب سے اظہر علی 50، اسد شفیق 59 اور شاداب خان 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 68 رنز پر کھیل رہے تھے جب گیند ان کے بازو پر لگی اور وہ فریکچر کے باعث نہ صرف میچ سے باہر ہوئے بلکہ سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں ۔

انگلش ٹیم پہلی اننگز میں اپنے کم ترین اسکور 184 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔