لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کا 6 وکٹوں کے نقصان پر 56 رنز کی لیڈ

لندن: لارڈز ٹیسٹ پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی دوسری اننگ کی بیٹنگ جاری ہے جس میں انگلش بلے بازوں نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 56 رنز کی لیڈ بنالی ہے۔

انگلینڈ اور پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ لارڈز میں کھیلا جارہا ہے۔ قومی ٹیم کے بولرز نے کھیل کے تیسرے روز میزبان ٹیم کے بلے بازوں کو پریشان کررکھا اور شاندار بولنگ کی بدولت انگلش بیٹسمین کو کریز میں زیادہ دیر ٹکنے نہیں دیا۔

پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ کے  تیسرے دن کا آغاز 8 وکٹوں کے نقصان پر 350 رنز سے کیا لیکن آخری دونوں کھلاڑی صرف 13 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد آؤٹ ہو گئے اور شاہینوں کو 179 رنز کی برتری حاصل تھی۔

جواب میں انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگ کا آغاز الیسٹر کُک اور مارک اسٹومین نے کیا لیکن اپنے اپنی ٹیم کو اچھی شروعات نہیں دے سکے اور محمد عباس کی گیند پر الیسٹر کُک 1 رن بناکر ایل بی ڈیبلو آؤٹ ہوگئے۔

میزبان ٹیم کی دوسری وکٹ مارک اسٹومین کی گری جو 9 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد آؤٹ ہونے والے بلے باز ڈیوڈ ملان تھےجو 12 رنز بناکر محمد عامر کا شکار ہوئے۔

انگلینڈ کی چوتھی وکٹ جونی بیئرسٹو کی گری جو کوئی رن نہیں بناسکے اور محمد عامر کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ان کے بعد آؤٹ ہونے والے بلے باز بین اسٹوکس تھے جو 9 رنز بناکر شاداب خان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ میزبان ٹیم کی چھٹی وکٹ جو روٹ کی گری جو 68 رنز کی اننگ کھیلنے کے بعد محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈیبلیو آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ دیکھاتے ہوئے محمد عباس، محمد عامر اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

گزشتہ روز انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن میزبان ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا اور پاکستانی بولرز کے آگے انگلش بلے باز ٹک نہیں سکے۔ انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 184 رنز کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز میں چار کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

پاکستان کی جانب سے اظہر علی 50، اسد شفیق 59 اور شاداب خان 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 68 رنز پر کھیل رہے تھے جب گیند ان کے بازو پر لگی اور وہ فریکچر کے باعث نہ صرف میچ سے باہر ہوئے بلکہ سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں ۔

انگلینڈ کی پوری ٹیم میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگ میں 184 رنز پر ڈھیڑ ہوگئی تھی۔ جواب میں اپنی پہلی اننگ کی شروعات میں پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان پر 50 رنز بنالیے تھے۔

میچ کے دوسرے روز پاکستان کو پہلی اننگز میں انگلینڈ کے خلاف 8 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز کی برتری حاصل تھی جبکہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگ میں 363 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔