سلمان خان کی فلم ’لو راتری‘ سنیما گھروں میں دھوم مچانے کے لیے تیار

Loveratri

بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ خان  ،سنیما کےسلطان سلمان خان کا کہنا ہے کہ پیار کیا نہیں جاتا بس ہو جاتا ہے ۔

جی ہاں ہندوؤں کے تہوار نوراتری پر بننے والی سلمان خان کی ہوم پروڈکشن فلم ’لوراتری کا پہلا ٹریلر بھارت کے 10 شہروں میں ایک ساتھ ریلیز کیا جائے گا۔ یہ فلم سلمان خان اور ان کے بہنوئی آیوش شرما کی ساتھ پہلی فلم ہے ۔

Loveratri-Trailer

سماجی روابط کی سائٹ ٹیوٹر پر سلمان خان نے فلم ’لو راتری‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کچھ ہی گھنٹوں میں شروع ہونے والا ہے کیا، لوراتری! کیونکہ لو ٹیکز اوور! کیسے ، لو راتری ٹریلر کے ساتھ! تو یہیں رہے گا۔‘

فلم کی ایک جھلک دیکھنے سے اندازہ ہو تا ہے کہ فلم مزہ ،مستی، لو رومانس ،میوزک اور ڈانس سے بھر پور ہو گی۔

Loveratri Trailer

اس فلم کے ہدایت کار ابھی راج مینا والا ہیں اس کی کہانی نارائن بھٹ نے لکھی ہےیہ فلم رواں سال 5 اکتوبر کو سنیما گھرون کی زینت بنے گی ۔

Loveratri

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم ’لوراتری‘ ممبئی اور دہلی سمیت بھارت کے 10 شہروں میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی جن میں احمدآباد، کولکتہ، پونے، چندی گڑھ، اندور، بنگلور،لکھنؤ اور ووڈورا شامل ہے۔