اوگرانےایل پی جی کی قیمت میں7 روپے فی کلواضافہ کردیا

LPG

اسلام آباد:اوگرانےایل پی جی کی قیمت میں7روپےکلواضافہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق آ ئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گیس کی فی کلو قیمت 133 روپے ہوگی۔

اوگرا کا کہناہےکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت 86 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 329 روپے اضافےکے بعد صارفین کو گھریلو سلنڈر1565 اور کمرشل سلنڈر 6021 روپے میں دستیاب ہوگا۔

خیال رہے کہ اوگرا نے جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن یکم اگست سے جاری کردیا گیا ہے۔