ملالہ یوسف زئی کی کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات

Justin-Trudeau--Malala-Yousafzai

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی ۔

سماجی رابطوں کی سائت ٹیوٹر پر جاری پیغام میں جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کہ ملالہ یوسف زئی سے ملاقات پر بہت خوشی ہوئی۔

کینیڈین وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہمارا عزم ہے کہ دنیا میں زیادہ سے زیادہ لڑکیاں اسکول کی تعلیم حاصل کریں۔جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ ملاقات میں ملالہ سے جی 7 کی صنفی برابری سے متعلق مشاورتی کونسل کے امور پر بھی بات ہوئی ۔

دوسری جانب  ملالہ یوسف زئی نے بھی  اپنے  ٹیوٹر پیغام میں  خوشی  کا اظہار کرتے ہوئے  کینیڈین وزیراعظم کا  شکریہ ادا کیا ہے ۔

ملالہ نے مزید کہا کہ  انھیں  کینیڈا واپس آنے پر  بہت خوشی ہے ۔