ایشین گیمز ہاکی: ملائیشیا کے ہاتھوں بھارت کو شکست

جکارتہ: ایشین گیمز2018 ہاکی کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ملائیشیا نے بھارت کو 6-7 سے ہرا دیا۔

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ اور پالیمبینگ میں منعقد ہونے والے 18ویں ایشین گیمز میں ملائیشیا  نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 6-7 گول  سے ہرا کر فائنل کے لیے کولیفائی کرلیا۔

ملائیشیا اور بھارت کا مقابلہ مقررہ وقت پر 2-2 گول سے برابر رہا۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کو پنلٹی شوٹ آؤٹ دیے گیے جس میں ملائیشیا نے بھارت کے خلاف 6-7 سے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ آج دوسرا سیمی فائنل مقابلہ پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں میں سے فتح کرنے والی ٹیم کو ملائیشیا سے فائنل میں مقابلہ کرنا پڑے گا۔