ناک سے ٹائر ٹیوب پھلا نے کا عالمی ریکارڈ قائم

بیجنگ: عام طور پر غبارے منہ سے پھلائے جاتے ہیں بالخصوص سالگرہ کی تقریب میں ڈھیر سارے غبارے پھلا کر سجائے جاتے ہیں اور غبارے پھلانے والے لوگ کچھ ہی دیر بعد ہانپ رہے ہوتے ہیں۔

چین سے تعلق رکھنے والے شخص نے غباروں کے بجائے ٹائر کی بارہ  ٹیوبز پھلا کر لوگوں کو حیران کردیا ۔ چینی شخص نے ٹیوبز منہ کے بجائے ناک کے ایک نتھنے سے پھلا کر نیا عالمی ریکارڈ ب۔

لوگ اس وقت  ورطئہ حیرت میں ڈوب گئے جب 43 سالہ ٹینگ فائی نے محض دومنٹ ، 30 سیکنڈ میں یکے بعد دیگرے 12 ٹائر ٹیوبز کو اپنے نتھنے سے پھلا دیا۔

ٹینگ فائی نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اپنے منفرد فن کا مظاہرہ کیا اور محض  2 منٹ اور 39 سیکنڈ میں 10 ایسی ٹیوبوں میں ہوا بھری جن میں سے ہر ایک کا قطر 60 سینٹی میٹر تھا۔

پانچ منٹ کے مختصر وقفے کے بعد ٹینگ فائی نے ایک مرتبہ پھر یکے بعد دیگرے 12 ٹائر ٹیوبوں میں ناک سے ہوا بھری جس میں ان کو دو منٹ 30 سیکنڈ لگے ۔ اس طرح انہوں نے ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ اس سے قبل اتنے ہی وقت میں ایک اور کھلاڑی 6 ٹیوبوں میں ہوا بھر کر انہیں پھلانے میں کامیاب ہوا تھا۔

43 سالہ ٹینگ فائی ہو اپنے علاقے کے تفریحی مقام گرینڈ کینیون میں آنے والے سیاحوں کو مختلف جسمانی کرتب دکھا کر اپنا گزر بسر کرتا ہے۔

ٹینگ فائی گزشتہ کئی سالوں سے سانس کی مشقیں کر ہا ہے جو ایک منفرد عالمی ریکارڈ بنانے میں اس ان کے لیے مددگار ثابت ہوئیں۔