مولانافضل الرحمان کا چیف الیکشن کمشنرسےمستعفی ہونےکامطالبہ

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرسےمستعفی ہونےکامطالبہ کردیا ۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے،وزیراعظم جعلی اور موجودہ حکومت جبری ہے۔

مولانافضل الرحمان نے مزید کہاکہ حکومت آئینی اورقانونی نہیں کہلائی جاسکتی،ملک بھرمیں عوام کوبیدارکرنےکی مہم چلائی جائے۔انھوں نے کہاکہ عام انتخابات کے نتائج کو تمام جماعتوں نے مستردکردیا،اب بھی کہتےہیں چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں ۔

مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نےاقتصادی کونسل بنائی،غیرآئینی اقدام کےعزائم سےحکومت پسپائی اختیارکرے،مولانافضل الرحمان نے کہاکہ مدارس میں کوئی طبقاتی فرق نہیں ہے،ہرتعلیمی بورڈکااپنا نصاب ہے۔