کلبھوشن اہلخانہ ملاقات: بھارتی ہائی کمشنر کو بات چیت کی اجازت نہیں دی، ڈاکٹر فیصل

FASIAL

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرنےساری کارروائی دیکھی لیکن سنی نہیں بھارتی ہائی کمشنرکوبات چیت کاموقع دیتےتویہ قونصلررسائی ہوجاتی ۔

تر جمان دفتر خارجہ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن اور اہلخانہ کی ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرنےساری کارروائی دیکھی لیکن سنی نہیں ملاقات کےکمرے میں نصب شیشہ ساؤنڈ پروف تھا۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ ہمارے لیے آج کا دن بہت اہم ہے  بھارتی دہشت گردکوبلوچستان سےگرفتارکیاگیا کلبھوشن یادیونےاپنےجرائم کا اعتراف کیا ہے کلبھوشن یادیو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا بھارت کا دہشت گرد چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ۔