محکمہ موسمیات کے مطابق 27 اور 28 جولائی کی درمیانی شب کو مکمل چاند گرہن ہوگا۔

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق 27 اور 28 جولائی کی درمیانی شب کو مکمل چاند گرہن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال کے دوسرا مکمل چاند گرہن 27 اور 28 جولائی کی درمیانی شب 12 بجکر30 منٹ پر ہوگا ۔ چاند گرہن رات 1 بج کر 23 منٹ پر انتہائی واضح طور پر دیکھا جاسکے گا جبکہ چاند گرہن کا خاتمہ 28 جولائی کی صبح 4 بج کر 29 منٹ پر ہوگا۔ چاند گرہن کے دوران زمین کا سایہ چاند پر پڑرہا ہوتا ہے۔

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی دیکھا جاسکے گا۔


اگر چاند اور زمین  پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوگا کہ دونوں تاریک کرے ہیں جوکہ  سورج کی روشنی حاصل کرتے ہیں۔ چاند اور سورج کے درمیان زمین کے آجانے سے روشنی چاند تک نہیں پہنچ پاتی اور یوں چاند کو گرہن لگ جاتا ہے۔