عسکری قیادت کا قومی سلامتی کے لے ہرممکن اقدامات کےعزم کا اعادہ

راولپنڈی: جنرل زبیرمحمودحیات کی زیرصدارت ہونے والے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے اجلاس میں عسکری قیادت نے قومی سلامتی کے لے ہرممکن اقدامات کےعزم کا اعادہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل زبیرمحمودحیات کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں ہونے والے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے اجلاس میں اقتصادی راہداری کےلیےمکمل سیکیورٹی فراہم کرنےکاعزم کیا گیا۔

اجلاس کوعلاقائی سلامتی کی صورتحال سےمتعلق آگاہ کیاگیا اور ساتھ ہی اجلاس کوملک کی اندرونی سلامتی صورتحال پربھی بریفنگ بھی دی گئی، بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ  پاک فوج خطےکی بدلتی سیکیورٹی صورتحال سےمتعلق آگاہ ہے۔

عسکری قیادت نے قومی سلامتی کےلےہرممکن اقدامات کرنے اور دہشتگردی اورانتہاپسندی کو جڑسےاکھاڑپھینکنےکےعزم کا اعادہ کیا ۔