وزیرصحت کاتمام اسپتالوں کی ایمرجنسی میں ادویات مفت فراہم کرنےکااعلان

Yasmeen-Arshad

ملتان : وزیرصحت یاسمین راشد نے تمام اسپتالوں کی ایمرجنسی میں ادویات مفت فراہم کرنےکااعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے پنجاب میں شہریوں کو ادویات فری فراہم کریں گے ۔

انھوں نے مزید کہاکہ پیسےاورنج لائن ٹرین پرنہ لگاتےتواسپتالوں کی حالت بہتر ہوتی،عوام کی فلاح کےلیےکام کرنا ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔

یاسمین راشد نے کہاکہ لاہورکوپنجاب سمجھ کرلاہورمیں ہی پیسہ لگادیا گیا،ہماری ترجیحات عام آدمی کو سہولتیں فراہم کرنا ہیں،عوام3ماہ میں ہرشعبےمیں تبدیلی دیکھیں گے ۔

یاسمین راشد نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کریں گے، 3ماہ میں45فیصد آبادی کو ہیلتھ کارڈ دیئے جائیں گے۔