متحدہ مجلس عمل نے انتخابات کے لیے 12 نکاتی منشورکا اعلان کردیا

کراچی: متحدہ مجلس عمل نےانتخابات کے لیے 12 نکاتی منشورکا اعلان کردیا۔ نظام مصطفیٰ کانفاذ،اسلامی دفعات کے تحفظ کو منشورکا حصہ بنایا گیا  ہے۔

ایم ایم اے کے بارہ نکاتی منشور میں بااختیاروآزادعدلیہ،اختیارات کی نچلی سطح پرتقسیم، نئےڈیمزکی تعمیر،بجلی کامؤثرنظام منشورکاحصہ ہے جبکہ کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کامؤثرتدارک کیاجائے گا اور سی پیک میں مقامی آبادی کے روزگار، انفراسٹرکچر کو ترجیح دی جائے گی۔

متحدہ مجلس عمل کے منشور میں ملک میں باوقاراورآزادخارجہ پالیسی تشکیل دی جائےگی ، تمام ممالک سےبرابری کی بنیادپرتعلقات قائم کیے جائیں گے، تعلیم،روزگارکی فراہمی،غیرضروری ٹیکسزکاخاتمہ کیاجائےگا اور ضروریات زندگی کی قیمتوں میں کمی لائی جائےگی جب کہ چھوٹی صنعتوں کافروغ، کسان، مزدوروں کے لیے سودمند پالیسی شامل کی گئی ہے ۔