کلثوم نواز کا انتقال : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرخارجہ کااظہار افسوس

Indian-Prime-Minister-Narendra-Modi

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج نے سابق نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

بھارتی وزیراعظم کی طرف سے نوازشریف کے نام تعزیتی خط بھیجا گیا ہے، جس میں نریندر مودی نے سابق پاکستانی وزیراعظم کو مخاطب کرکے لکھا ہے کہ ’’میں آپ اور سوگوار خاندان کی استقامت کے لیے دعا گو ہوں‘‘۔

دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔