محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور21 ستمبر کو ہوگا

کراچی: محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور بروز جمعہ21 ستمبر کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔ جس میں محکمہ موسمیات، وزارت مذہبی امور کے حکام  اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان بھی شریک تھے۔

دوسری جانب زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہوئے تاہم  کہی سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ جس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ آج چاند دیکھنے کے قومی امکانات ہیں۔ آج چاند نظرآنے کی صورت میں یکم محرم 11 سمتبر جبکہ یوم عاشورہ 20 سمتبر کو ہوگا۔

خیال رہے کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف شہروں میں دفعہ144نافذ کردی گئی ہے، دہشت گردی سے نپٹنے اور فرقہ واریت کے حوالے سے ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔