ملتان میں جشن آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری

آزادی کا جشن ہے زرا دھوم سے منانا ہے ملتان مہں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔

اے پاک وطن تجھے میرا خدا یوں ہی دائم قائم شاد رکھے 14 اگست سن 1947 کا دن وہ یاد گار دن ہے جب پاکستان دنیا کے نقشے پر پو ری آب و تاب سے ابھرا اس دن کو ہر سال پاکستان میں اور پاکستان سے باہر تمام پاکستانی نہایت جوش و خروش سے منا تے ہیں ۔

جشن آزادی کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں جیسے جیسے 14 اگست قریب آرہی ہے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار پاکستانوں کے دل سے ایک ہی آواز آرہی ہے دل دل پاکستان جان جان پاکستان اور سبز ہلالی پرچموں کی خریداری میں تیزی آگئی ہے،بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی پرجوش دیکھائی دے رہے ہیں ۔

نمائندہ نیوز ون کے مطابق پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں آزادی کے حوالے سے استعمال ہونے والی چیزوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔ گوہر گیٹ چوک پر لگائے گئےاسٹالوں پر کوئی سبز ہلالی جھنڈیاں خرید رہا ہے تو کوئی بچوں کے کیپ کوئی سبز و سفید چوڑیاں تو کوئی سماعتوں کو چھوتے باجے ، ہر کوئی اپنے انداز سے آزادی کا جشن منا رہا ہے ۔

جیسے جیسے آزادی کا دن قریب آ رہاہے دکانداروں کی تو چاندی ہوگئی ہے وہ اپنی دکانوں اور اسٹالز کو نت نئے انداز سے سجا کر خریداروں کے دل لبھا رہے ہیں اس انداز سے پرچموں ،جھنڈیوں اور دیگر سامان کو سجا یا گیا ہے کہ دیکھنے والا خریدے بنا نہیں رہ سکتا ۔

دکانداروں کا کہنا ہے اس مرتبہ گزشتہ سال سے زیادہ کام اور رش ہے لوگوں میں پہلے سے زیادہ جوش و جذبہ ہے۔ہر کوئی جشن آزادی کے جنون میں مست ہےبس 14 اگست کا انتظار ہے۔