پیپلزپارٹی کے مرادعلی شاہ وزیراعلیٰ سندھ منتخب

Syed-Murad-Ali-Shah

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ ایک بار پھر سندھ کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔

سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے اسپیکرآغا سراج درانی کے زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

سندھ کے وزیراعلیٰ کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مراد علی شاہ اور اپوزیشن اتحاد کے شہر یار مہر میں مقابلہ تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے لیے اسپیکر نے مراد علی شاہ کے حامیوں کو دائیں جانب جانے اور شہریار مہر کے حامیوں کو بائیں جانب جانے کی ہدایت کی ۔ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ارکان اسمبلی کو دیئے جانے والے کارڈز کی گنتی کی گئی۔

بعدازاں اسپیکر آغا سراج درانی نے حتمی نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق مراد علی شاہ نے97 ووٹ حاصل کیے جبکہ شہریار مہر کو 61 ووٹ ملے۔

نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کاسندھ اسمبلی میںاظہارخیال 

نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اجلاس اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ جوجیتےہیں ان کوبھی پتہ ہےوہ کیسےجیتے ہیں،کچھ لوگ اپنے دل سے پوچھیں وہ ایوان میں کیسے آئے ہیں۔جب بھی موقع ملاسندھ کے عوام کی بھرپور خدمت کی،عوام نےمنفی پروپیگنڈے کےباوجود پیپلزپارٹی کوووٹ دیا۔

انھوں نے مزید کہاکہ میرےوالدنےشہیدذوالفقارعلی بھٹوکےساتھ سیاسی کیریئرشروع کیا،وہ بھی وزیراعلیٰ سندھ کی کرسی پررہے، والدہ کی دعاؤں سےیہاں تک پہنچا ہوں۔ کراچی:چھوٹےصوبوں کےحقوق کاخیال نہیں رکھا گیا۔نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ لوگ بہت تبدیلی کی باتیں کرتے ہیں،تبدیلی کی بات کرنےوالوں کولوگ بھول گئے ہیں۔

مرادعلی شاہ نے کہاکہ وہ دوریادہےجب لوگوں کی زبان بندکردی جاتی تھی،جب بینظیربھٹو ہم سےجداکردی گئیں توبھی ملک بہت مشکل میں تھا، آصف زرداری نےپاکستان کھپےکانعرہ لگاکرملک آگےبڑھایا۔

قائداعظم نےاپنی قابلیت اورسیاسی بصیرت سے پاکستان بنایا،پوری قوم قائداعظم کےپیچھےتھی اس لیےانہوں نےملک حاصل کیا،قائداعظم کی وفات کےساتھ ہی ملک کسی اور سمت میں چلاگیا ۔

لوگ بہت تبدیلی کی بات کرتےہیں لیکن تاریخ بھول جاتے ہیں،آمریت کےدورمیں پاکستان ہمیشہ مشکلات کاشکار رہا، آمریت کےدورمیں عوام کےآزادی اظہاررائے پرپابندی تھی،جب بھی جمہوریت آئی ملک آگےبڑھا۔ جب ہم نےحکومت نہیں بنائی تب بھی سب سےزیادہ ووٹ ہم کوملےتھے،2013میں32لاکھ ووٹ لیےتھےاوراب 39لاکھ ووٹ لیے۔

،مرادعلی شاہ نے کہاکہ اپنی قیادت کاشکرگزارہوں جس نےمجھےدوبارہ یہ ذمہ داری دی،سندھ کےعوام نےہربار پیپلزپارٹی کوووٹ دیا، اس بارپیپلزپارٹی کے ووٹ میں20فیصد اضافہ ہوا ۔

2018 بلاول بھٹوکاسال ہے،سندھ میں پانی کےمسائل کے حل کے لیے موثر اقدامات کیے، سندھ کو بہت محدود مقدار میں پانی مل رہا ہے، ہم نےعوام کےلیےکام کیا اس لیے انہوں نے ہم پراعتماد کیا۔

سندھ کےعوام کےاعتمادپرپورااتریں گے،آصف علی زرداری

سابق صدر آصف زداری نے مرادعلی شاہ کووزیراعلیٰ بننےپرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مرادعلی شاہ کی قیادت میں سندھ ترقی کرےگا،سندھ کےعوام کےاعتمادپرپورااتریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ سندھ کےعوام کی بےمثال خدمت کی جائے،صوبےمیں تعلیم،صحت اورامن کےلیےکام کیاجائے۔

ہم چاہتے ہیں مل کر پورے سندھ کی خدمت کریں،کنورنویدجمیل

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنورنوید جمیل نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں وسائل کی کمی نہیں ہے،سندھ میں بھی ترقیاتی کام ہوسکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ مرادعلی شاہ کو ایوان نے وزیراعلیٰ منتخب کیا ہے،ہم چاہتے ہیں مل کر پورے سندھ کی خدمت کریں، سندھ کے مسائل کو حل کرنے کےلیے اپنااپنا حصہ ڈالیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے مزید کہا کہ ملک کوریونیوکابڑاحصہ دینے والا شہرپانی سےمحروم ہے، کراچی میں کچھ علاقےایسےبھی ہیں جہاں50دن بعدپانی آتاہے،سندھ کےبہت سے علاقے مسائل میں گھرے ہوئےہیں۔کرپشن کنٹرول ہوگئی تو سندھ کے مسائل کنٹرول ہوجائیں گے۔