سندھ توڑنے کی بات کرنے والے آج خود ٹوٹ گئے ہیں،مرادعلی شاہ

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کی عوام ایم کیوایم کواچھی طرح جانتی ہے۔ یہ شہرکی توڑپھوڑاورہم تعمیر نو کرتے رہے ہیں جب کہ سندھ توڑ نے کی بات کرنے والے آج خود ٹوٹ گئے ہیں۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے شہر بھر میں لگائے گئے صوبائی حکومت کی جانب سے ہیٹ اسٹروک کیمپس کادورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پورے شہرکا چکرلگایا ہے ، سندھ حکومت نے ہیٹ اسٹروک کیمپس لگائے اور ضلع جنوبی میں 18کیمپ لگائے گئے ہیں جب کہ ہیٹ اسٹروک کے باعث شہر میں اموات نہیں ہوئیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہےسڑک کنارے کیمپ لگائیں تاکہ جلدطبی امداددی جاسکے، گرمی کے موسم میں عوام احتیاط کریں۔ 2015 میں بھی گرمی کی یہی کیفیت تھی۔ مخالف جماعت پر تنقید کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کےلیڈرزصرف سیاست چمکارہے ہیں۔

وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کبھی الگ صوبے توکبھی معافی مانگتے ہیں۔ سندھ توڑنے کی بات کرنے والے آج خود ٹوٹ گئے ہیں۔ ہم محبت کی سیاست کرتے ہیں۔ کراچی کی عوام ایم کیوایم کواچھی طرح جانتی ہے ۔ یہ شہرکی توڑپھوڑاورہم تعمیرنوکرتے رہے ہیں۔