نیب کاکسی بھی انتخابی امیدوارکو25جولائی تک گرفتارنہ کرنےکافیصلہ

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب ) نے کسی بھی انتخابی  امیدوار کو 25 جولائی تک کرپشن کے الزامات میں گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ہوا  جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ نیب نے کسی بھی انتخابی میدوارکو25جولائی تک گرفتارنہ کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

نیب اجلاس کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف سمیت اہم لیگی رہنماؤں کے مقدمات کا بغور جائزہ لیا اور خواجہ آصف سمیت، رانا افضل اور رانا مشہود ، رائے منصب کے خلاف مقدمات کو الیکشن تک مؤخر کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ نیب واضح کرنا چاہتا ہے کہ اس کا سیاست یا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔اس کے علاوہ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے اجلاس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کےخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ  آشیانہ ہاؤسنگ اقبال اسکینڈل میں گرفتار سابق ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی احد چیمہ کے خلاف بھی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کے بلین ٹری سونامی منصوبے کے افسران کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے