نیب کاسورج پنجاب پرنہیں پورےپاکستان پرچمک رہاہے،چیئرمین نیب

اسلام آباد : چیئرمین  نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کا سورج پنجاب پر نہیں پورے پاکستان پر چمک رہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق جسٹس(ر)جاویداقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹوبورڈکااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے  ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن کےاندھیروں کوروشنی میں بدل دیاجائےگا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کاسورج پنجاب پرنہیں پورےپاکستان پرچمک رہاہے، نیب کاایجنڈاصرف پاکستان سے بدعنوانی کاخاتمہ ہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کسی کےساتھ امیتازی سلوک پریقین نہیں رکھتا،نیب کی پالیسی فیس نہیں کیس کودیکھنےکی ہے۔

انہوں احکامات جاری کیے کہ بدعنوان عناصرکےخلاف قانون کےمطابق کارروائی کریں،اشتہاری ،مفرور ملزمان  کیخلاف ہرممکن اقدامات اٹھائےجائیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ہمارامقصدعوام سےلوٹی گئی رقوم کوقومی خزانےمیں جمع کرواناہے۔ شکایت کی جانچ پڑتال ،تحقیقات کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔مقدمات کی پیروی ٹھوس شواہد،قانون کےمطابق مؤثراندازسےکریں